Ayats Found (2)
Surah 91 : Ayat 1
وَٱلشَّمْسِ وَضُحَـٰهَا
سورج اور اُس کی دھوپ1 کی قسم
1 | اصل میں لفظ ضحی استعمال کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ، دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ اگرچہ عربی زبان میں اس کے معروف معنی چاشت کے وقت کے ہیں جبکہ سورج طلوع ہونے کے بعد خاصا بلند ہو جاتا ہے۔ لیکن جب سورج چڑھتا ہے تو صرف روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ گرمی بھی دیتا ہے، اس لیے ضحی کا لفظ جب سورج کی طرف منسوب ہو تو اس کا پورا مفہوم اس کی روشنی، یا اس کی بدولت نکلنے والے دن کے بجائے اس کی دھوپ ہی سے زیادہ صحیح طور پر ادا ہوتا ہے |
Surah 91 : Ayat 9
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّـٰهَا
یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا