Ayats Found (1)
Surah 55 : Ayat 35
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں1 چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
1 | اصل میں شُواظ اور نُحاس کے الفاظ استعمال کیے گۓ ہیں۔ شواظ اس خالص شعلے کو کہتے ہیں جس کے ساتھ دھواں نہ ہو۔ اور نُحاس اور خالص دھویئں کو کہتے ہیں جس میں شعلہ نہ ہو۔ یہ دونوں چیزیں یکے بعد دیگرے انسانوں اور جِنوں پر اس حالت میں چھوڑی جائیں گی جب کہ وہ اللہ تعالیٰ کی باز پرسی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کریں |