Ayats Found (2)
Surah 53 : Ayat 24
أَمْ لِلْإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے1
1 | اس آیت کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کیا انسان کو یہ حق ہے کہ جس کو چاہے معبود بنا لے ؟ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ کیا انسان ان معبودوں سے اپنی مرادیں پا لینے کی جو تمنا رکھتا ہے وہ کبھی پوری ہو سکتی ہے |
Surah 53 : Ayat 25
فَلِلَّهِ ٱلْأَخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے