Ayats Found (2)
Surah 53 : Ayat 25
فَلِلَّهِ ٱلْأَخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے
Surah 92 : Ayat 13
وَإِنَّ لَنَا لَلْأَخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ
اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں1
1 | اس ارشاد کے کئی مفہوم ہیں اور وہ سب صحیح ہیں۔ ایک یہ کہ دنیا سے آخرتک تم کہیں بھی ہماری گرفت سے باہر نہیں ہو، کیونکہ د ونوں جہانوں کے ہم ہی مالک ہیں، دوسرے یہ کہ ہماری ملکیت دنیا اور آخرت دونوں پر بہرحال قائم ہے خواہ تم ہماری بتائی ہوئی راہ پر چلو یا نہ چلو۔ گمراہی اختیار کرو گے تو ہمارا کچھ نہ بگاڑو گے، اپنا ہی نقصان کر لو گ، اور راہ راست اختیار کرو گے تو ہمیں کوئی نفع نہ پہنچاؤ گے، خود ہی اس کا نفع اٹھاؤ گے۔ تمہاری نافرمانی سے ہماری ملک میں کوئی کمی نہیں ہو سکی اور تمہاری فرمانبرداری سے اس میں کوئی اضافہ نہیں ہو سکتا۔ تیسرے یہ کہ دونوں جہانوں کے مالک ہم ہی ہیں۔ دنیا چاہو گے تو وہ بھی ہم ہی سے تمہیں ملے گی اور آخرت کی بھلائی چاہو گے تو اس کا دینا بھی ہمارے ہی اختیار میں ہے۔ یہی بات ہے جو سورہ آل عمران آیت 145 میں فرمائی گئی ہے کہ ’’وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا‘‘ ’’جو شخص ثواب دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے اور جو ثواب آخرت کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم آخرت میں سے دیں گے‘‘۔ اور اسی کو سورہ شوری آیت 20 میں اس طرح بیان فرمایا گیا ہے کہ ’’مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الْآخِرَةِ نَزِدْ لَهُ فِي حَرْثِهِ ۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ ‘‘’’جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے‘‘ (تشریح کے لیے ملاحظ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول، آل عمران ، حاشیہ 105۔ جلد چہارم الشوری، حاشیہ 27) |