Ayats Found (1)
Surah 37 : Ayat 130
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
سلام ہے الیاسؑ پر1
1 | اصل میں الفاظ ہیں سَلِا مٌ عَلیٰ اِلْ یَا سِیْن۔ اس کے متعلق بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ حضرت الیاس کا دوسرا نام ہے، جس طرح حضرت ابراہیم کا دوسرا نام ابراہام تھا۔ اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے کہ اہل عرب میں عبرانی اسماء کے مختلف تلفظ رائج تھے، مثلاً میکال اور میکائیل اور میکائین ایک فرشتے کو کہا جاتا تھا۔ ایسا ہی معاملہ حضرت الیاس کے نام کے ساتھ بھی ہوا ہے خود قرآن مجید میں ایک ہی پہاڑ کا نام طور سیناء بھی آیا ہے اور طور سینین بھی۔ |