Ayats Found (1)
Surah 19 : Ayat 12
يَـٰيَحْيَىٰ خُذِ ٱلْكِتَـٰبَ بِقُوَّةٍۖ وَءَاتَيْنَـٰهُ ٱلْحُكْمَ صَبِيًّا
"اے یحییٰؑ! کتاب الٰہی کو مضبوط تھام لے1" ہم نے اُسے بچپن ہی میں 2"حکم" سے نوازا
2 | ’’حکم‘‘ یعنی قوت فیصلہ، قوت اجتہاد،تفقہ فی الدین معاملات میں صحیح راۓ قائم کرنی کی صلاحیت اور اللہ کی طرف سے معاملات میں فیصلہ دینے کا اختیار۔ |
1 | بیچ میں یہ تفصیل چھوڑ دی گئی ہے کہ اس فرمان الی کے مطابق حضرت یحیی پیدا ہوۓ اور جوانی کی عمر کو پہنچے۔اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ جب وہ سن رشد کو پہنچے تو کیا کام ان سے لیا گیا۔ یہاں صرف ایک فقرے میں اس مشن کو بیان کر دیا گیا ہے جو منصب نبوت پر مامور کرتے وقت ان کے سپرد کیا گیا تھا۔ یعنی وہ توراۃ پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہوں اور بنی اسرائیل کو اس پر قائم کرنے کی کوشش کریں۔ |