Browse
Ayats Found (6)


Surah 18 : Ayat 83
وَيَسْــَٔلُونَكَ عَن ذِى ٱلْقَرْنَيْنِۖ قُلْ سَأَتْلُواْ عَلَيْكُم مِّنْهُ ذِكْرًا
اور اے محمدؐ، یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں1 ان سے کہو، میں اس کا کچھ حال تم کو سناتا ہوں2

Surah 18 : Ayat 84
إِنَّا مَكَّنَّا لَهُۥ فِى ٱلْأَرْضِ وَءَاتَيْنَـٰهُ مِن كُلِّ شَىْءٍ سَبَبًا
ہم نے اس کو زمین میں اقتدار عطا کر رکھا تھا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل بخشے تھے

Surah 18 : Ayat 85
فَأَتْبَعَ سَبَبًا
اس نے (پہلے مغرب کی طرف ایک مہم کا) سر و سامان کیا

Surah 18 : Ayat 88
وَأَمَّا مَنْ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحًا فَلَهُۥ جَزَآءً ٱلْحُسْنَىٰۖ وَسَنَقُولُ لَهُۥ مِنْ أَمْرِنَا يُسْرًا
اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اُس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے"

Surah 18 : Ayat 89
ثُمَّ أَتْبَعَ سَبَبًا
پھر اُس نے (ایک دُوسری مہم کی) تیاری کی

Surah 18 : Ayat 91
كَذَٲلِكَ وَقَدْ أَحَطْنَا بِمَا لَدَيْهِ خُبْرًا
یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے