Ayats Found (1)
Surah 27 : Ayat 41
قَالَ نَكِّرُواْ لَهَا عَرْشَهَا نَنظُرْ أَتَهْتَدِىٓ أَمْ تَكُونُ مِنَ ٱلَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ
سلیمانؑ نے کہا1 "انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہے جو راہِ راست نہیں پاتے2"
2 | ذومعنی فقرہ ہے۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ وہ یکایک اپنے ملک سے اتنی دوراپناتخت موجود پاکر یہ سمجھ جاتی ہے یانہیں کہ یہ اسی کاتخت اٹھالایا گیا ہے۔ اور یہ مطلب بھی ہے کہ وہ اس حیرت انگیز معجزے کودیکھ کرہدایت پاتی ہے یا اپنی گمراہی پرقائم رہتی ہے۔ اس سے ان لوگوں کے خیال کی تردید ہوجاتی ہے جو کہتے ہیں کہ حضرت سلیمانؑ اس تخت پرقبضہ کرنے کی نیت رکھتے تھے۔ یہاں وہ خود اس مقاصد کا اظہار فرمارہے ہیں کہ انہون نے یہ کام ملکہ کی ہدایت کےلیے کیاتھا |
1 | بیچ میں یہ تفصیل چھوڑدی گئی ہے کہ ملکہ کیسے بیت المقدس پہنچی اورکس طرح اس کا استقبال ہوا۔ اسے چھوڑکراب اس وقت کا حال بیان کیا جارہا ہے جب وہ حضرت سلیمانؑ کی ملاقات کے لیے ان کے محل میں پہنچ گئی۔ |