Ayats Found (6)
Surah 28 : Ayat 8
فَٱلْتَقَطَهُۥٓ ءَالُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًاۗ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَـٰمَـٰنَ وَجُنُودَهُمَا كَانُواْ خَـٰطِــِٔينَ
آ خرکار فرعون کے گھر والوں نے اسے (دریا سے) نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے سببِ رنج بنے1، واقعی فرعون اور ہامان اور اس کے لشکر (اپنی تدبیر میں) بڑے غلط کار تھے
1 | یہ ان کا مقصد نہ تھا بلکہ یہ ان کےاس فعل کا انجام مقدر تھا۔ وہ اُس بچے کواُٹھا رہے تھے جس کےہاتھوں آخر کارانہیں تباہ ہونا تھا |
Surah 69 : Ayat 9
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں1 نے کیا
1 | مراد ہیں قوم لوط کی بستیاں جن کے متعلق سورہ ہود (آیت 82) اور سورہ حجر (آیت 74) میں فرمایا گیا ہے کہ ہم نے ان کو تلپٹ کر کے رکھ دیا |
Surah 69 : Ayat 10
فَعَصَوْاْ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
Surah 73 : Ayat 16
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًا وَبِيلاً
(پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا
Surah 79 : Ayat 20
فَأَرَٮٰهُ ٱلْأَيَةَ ٱلْكُبْرَىٰ
پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی1 دکھائی
1 | بڑی نشانی سے مراد عصا کا اژدہا بن جانا ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس سے بڑی نشانی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک بیجان لاٹھی سب دیکھنے والوں کی آنکھوں کے سامنے علانیہ اژدہا بن جائے جادوگر اس کے مقابلے میں لاٹھیوں اوررسیوں کے جو مصنوعی اژدھے بنا کر دکھائیں ان سب کو وہ نگل جائے، اور پھر حضرت موسیؑ جب اس کو پکڑ کر اٹھا لیں تو وہ پھر لاٹھی بن کر رہ جائے۔ یہ اس بات کی صریح علامت تھی کہ وہ اللہ رب العالمین ہی ہے جس کی طرف سے حضرت موسیؑ بھیجے گئے ہیں |
Surah 79 : Ayat 22
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا1
1 | اس کی تفصیل دوسرے مقامات پر قرآن مجید میں یہ بیان کی گئی ہے کہ اس نے تمام مصر سے ماہر جادوگروں کو بلوایااور ایک مجمع عام میں ان لاٹھیوں اور رسیوں کے اژدھے بنوا کر دکھائے تاکہ لوگوں کو یقین آجائے کہ موسی علیہ السلام کوئی نبی نہیں بلکہ ایک جادو گرہیں، اور لاٹھی کا اژدہا بنا کرجوکرشمہ انہوں نےدکھایاہے وہ دوسرے جادو گر بھی دکھا سکتے ہیں۔ لیکن اس کی یہ چال الٹی پڑی اور جادوگروں نے شکست کھا کر خود تسلیم کر لیا کہ موسی علیہ السلام نے جو کچھ دکھایا ہے وہ جادو نہیں بلکہ معجزہ ہے |