Ayats Found (2)
Surah 37 : Ayat 76
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا1
1 | یعنی اس شدید اذیت سے جو ایک بد کردار اور ظالم قوم کی مسلسل مخالفت سے ان کو پہنچ رہی تھی۔اس میں ایک لطیف اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ جس طرح نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو اس کرب عظیم سے بچایا گیا،اسی طرح آخر کار ہم محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ کے ساتھیوں کو بھی اس کرب عظیم سے بچا لیں گے جس میں اہل مکہ نے ان کو مبتلا کر رکھا ہے۔ |
Surah 37 : Ayat 80
إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں