Ayats Found (3)
Surah 15 : Ayat 46
ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ
اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
Surah 50 : Ayat 34
ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍۖ ذَٲلِكَ يَوْمُ ٱلْخُلُودِ
داخل ہو جاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ1" وہ دن حیات ابدی کا دن ہوگا
1 | اصل الفاظ ہیں اُدْخُلُوْ ھَا بِسَلامٍ۔ سلام کو اگر سلامتی کے معنی میں لیا جاۓ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قوم کے رنج اور غم اور فکر اور آفات سے محفوظ ہو کر اس جنت میں داخل ہو جاؤ۔ اور اگر اسے سلام ہی کے معنی میں لیا جاۓ تو مطلب یہ ہوگا کہ آؤ اس جنت میں للہ اور اس کے ملائکہ کی طرف سے تم کو سلام ہے۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات بتا دی ہیں جن کی بنا پر کوئی شخص جنت کا مستحق ہوتا ہے، اور وہ ہیں (1) تقویٰ،(2) رجوع الی اللہ،(3) اللہ سے اپنے تعلق کی نگہداشت۔(4) اللہ کو دیکھے بغیر اور اس کی رحیمی پر یقین رکھنے کے باوجود اس سے ڈرنا، اور (5) قلبِ منیب لیے ہوۓ اللہ کے ہاں پہنچنا، یعنی کرتے دم تک ِانابَت کی روش پر قائم رہنا |
Surah 56 : Ayat 91
فَسَلَـٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے