Ayats Found (3)
Surah 21 : Ayat 71
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَلُوطًا إِلَى ٱلْأَرْضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكْنَا فِيهَا لِلْعَـٰلَمِينَ
اور ہم نے اُسے اور لوطؑ کو بچا کر اُس سرزمین کی طرف لے گئے جس میں ہم نے دنیا والوں کے لیے برکتیں رکھی ہیں12
2 | یعنی شام و فلسطین کی سر زمین۔ اس کی برکتیں مادی بھی ہیں اور روحانی بھی ۔ مادی حیثیت سے وہ دنیا کے زر خیز ترین علاقوں میں سے ہے ۔ اور روحانی حیثیت سے وہ 2 ہزار برس تک انبیاء علیہم السلام کا مہبط رہی ہے ۔ دنیا کے کسی دوسرے خطے میں اتنی کثرت سے انبیاء مبعوث نہیں ہوۓ ہیں |
1 | یعنی شام و فلسطین کی سر زمین۔ اس کی برکتیں مادی بھی ہیں اور روحانی بھی ۔ مادی حیثیت سے وہ دنیا کے زر خیز ترین علاقوں میں سے ہے ۔ اور روحانی حیثیت سے وہ 2 ہزار برس تک انبیاء علیہم السلام کا مہبط رہی ہے ۔ دنیا کے کسی دوسرے خطے میں اتنی کثرت سے انبیاء مبعوث نہیں ہوۓ ہیں |
Surah 21 : Ayat 74
وَلُوطًا ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَنَجَّيْنَـٰهُ مِنَ ٱلْقَرْيَةِ ٱلَّتِى كَانَت تَّعْمَلُ ٱلْخَبَـٰٓئِثَۗ إِنَّهُمْ كَانُواْ قَوْمَ سَوْءٍ فَـٰسِقِينَ
اور لوطؑ کو ہم نے حکم اور علم بخشا1 اور اُسے اُس بستی سے بچا کر نکال دیا جو بدکاریاں کرتی تھی درحقیقت وہ بڑی ہی بُری، فاسق قوم تھی
1 | ’حکم اور علم بخشنا‘‘ بالعموم قرآن مجید میں نبوت عطا کرنے کا ہم معنی ہوتا ہے ۔ ’’حکم‘‘ سے مراد حکمت بھی ہے ، صحیح قوت فیصلہ بھی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سند حکمرانی (Authority) حاصل ہونا بھی ۔ رہا ’’ علم ‘‘ تو اس سے مراد وہ علم حق ہے جو وحی کے ذریعہ عطا کیا گیا ہو ۔ حضرت لو ط کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف ، آیات 80 تا 84 ۔ ھود ۔ آیات 69 تا 83 ۔ الحجر، آیات 57 تا 76 |
Surah 21 : Ayat 75
وَأَدْخَلْنَـٰهُ فِى رَحْمَتِنَآۖ إِنَّهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
اور لوطؑ کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا، وہ صالح لوگوں میں سے تھا