Ayats Found (2)
Surah 19 : Ayat 50
وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی1
1 | یہ حرف تسلی ان مہاجرین کے لیے جو گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوۓ تھے۔ ان کو بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح ابراہیم ؑ اپنے خاندان سے کٹ کر برباد نہ ہوۓ بلکہ الٹے سر بلند سرفراز ہو کر رہے اسی طرح تم بھی برباد نہ ہو گے بلکہ وہ عزت پاؤ گے جس کا تصور بھی جاہلیت میں پڑے ہوۓ کفار قریش نہیں کر سکتے۔ |
Surah 53 : Ayat 37
وَإِبْرَٲهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟1
1 | آ گے ان تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا جا رہا ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیمؑ کے صحیفوں میں نازل ہوئی تھیں۔ حضرت موسیٰ کے صحیفوں سے مراد توراۃ ہے ۔ رہے حضرت ابراہیمؑ کے صحیفے تو وہ آج دنیا میں کہیں موجود نہیں ہیں، اور یہود و نصاریٰ کی کتب مقدسہ میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں پایا جاتا۔ صرف قرآن ہی وہ کتاب ہے جس میں دو مقامات پر صُحُفِ ابراہیمؑ کی تعلیمات کے بعض اجزاء نقل کیے گۓ ہیں، ایک یہ مقام، دوسرے سورہ الاعلیٰ کی آخری آیات |