Ayats Found (6)
Surah 38 : Ayat 55
هَـٰذَاۚ وَإِنَّ لِلطَّـٰغِينَ لَشَرَّ مَــَٔابٍ
یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے
Surah 38 : Ayat 64
إِنَّ ذَٲلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ ٱلنَّارِ
بے شک یہ بات سچی ہے، اہل دوزخ میں یہی کچھ جھگڑے ہونے والے ہیں
Surah 78 : Ayat 21
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے1
1 | گھات اس جگہ کو کہتے ہیں جو شکار کو پھانسنے کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ وہ بے خبری کی حالت میں آئے اور اچانک اس میں پھنس جائے۔ جہنم کے لیے یہ لفظ اس لیےاستعمال کیا گیا ہےکہ خدا کے باغی اس سے بے خوف ہو کر دنیا میں یہ سمجھتے ہوئےاچھل کود کرتے پھر رہے ہیں کہ خدا کی خدائی ان کے لیے ایک کھلی آماجگاہ ہے، اور یہاں کسی پکڑ کا خطرہ نہیں ہے، لیکن جہنم ان کے لیے ایک ایسی چھپی ہوئی گھات ہے جس میں وہ یکایک پھنسیں گےاور بس پھنس کر ہی رہی جائیں گے |
Surah 78 : Ayat 30
فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے
Surah 79 : Ayat 37
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
تو جس نے سرکشی کی تھی
Surah 79 : Ayat 39
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ
دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی