Browse
Ayats Found (18)


Surah 7 : Ayat 78
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُواْ فِى دَارِهِمْ جَـٰثِمِينَ
آخر کا ر ایک دہلا دینے والی آفت نے اُنہیں آ لیا1 اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے

Surah 7 : Ayat 79
فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَـٰقَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّى وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُحِبُّونَ ٱلنَّـٰصِحِينَ
اور صالحؑ یہ کہتا ہوا ان کی بستیوں سے نکل گیا کہ "اے میری قوم، میں نے اپنے رب کا پیغام تجھے پہنچا دیا اور میں نے تیری بہت خیر خواہی کی، مگر میں کیا کروں کہ تجھے اپنے خیر خواہ پسند ہی نہیں ہیں"

Surah 11 : Ayat 67
وَأَخَذَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ ٱلصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُواْ فِى دِيَـٰرِهِمْ جَـٰثِمِينَ
رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے

Surah 11 : Ayat 68
كَأَن لَّمْ يَغْنَوْاْ فِيهَآۗ أَلَآ إِنَّ ثَمُودَاْ كَفَرُواْ رَبَّهُمْۗ أَلَا بُعْدًا لِّثَمُودَ
کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے سنو! ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا سنو! دور پھینک دیے گئے ثمود!

Surah 15 : Ayat 83
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ
آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیا

Surah 15 : Ayat 84
فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَكْسِبُونَ
اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی1

Surah 23 : Ayat 39
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ
رسول نے کہا "پروردگار، اِن لوگوں نے جو میری تکذیب کی ہے، اس پر اب تو ہی میری نصرت فرما"

Surah 23 : Ayat 41
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَـٰهُمْ غُثَآءًۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّـٰلِمِينَ
آخرکار ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ایک ہنگامہ عظیم نے ان کو آ لیا اور ہم نے ان کو کچرا 1بنا کر پھینک دیا دُور ہو ظالم قوم!

Surah 26 : Ayat 158
فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُۗ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةًۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
عذاب نے انہیں آ لیا1 یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

Surah 26 : Ayat 159
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی