Ayats Found (1)
Surah 19 : Ayat 71
وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَاۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا
تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو1، یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پُورا کرنا تیرے رب کا ذمہ ہے
1 | وارد ہونے کے معنی روایات میں داخل ہونے کے بیان کیے گۓ ہیں، مگر ان میں سے کسی کی سند بھی نبی ﷺ تک قابل اعتماد ذرائع سے نہیں پہنچی۔ اور پھر یہ بات قرآن مجید اور ان کثیر تعداد صحیح احادیث کے بھی خلاف ہے جن میں مومنین صالحین کے دوزخ میں جانے کی قطعی نفی کی گئی ہے۔ مزید برآں لغت میں بھی درود کے معنی دخول کے نہیں ہیں۔ اس لیے اس کا صحیح مطلب یہی ہے کہ جہنم پر گزر تو سب کا ہو گا مگر، جیسا کہ بعد والی آیت بتا رہی ہے، پرہیز گار لوگ اس سے بچا لیۓ جائیں گے اور ظالم اس میں جھونک دیے جائیں گے۔ |