Ayats Found (2)
Surah 88 : Ayat 1
هَلْ أَتَـٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے1؟
1 | مراد ہے قیامت، یعنی وہ آفت جو سا رے جہاں پر چھا جائے گی۔ اس مقام پر یہ بات ملحوظ ِ خاطر رہے کہ یہاں بحیثیت مجموعی پورے عالم آخرت کا ذکر ہو رہا ہے جو نظام عالم کے درہم برہم ہونے سے شروع ہو کر تمام انسانوں کے دوبارہ اٹھنے اور اللہ تعالی کی عدالت سے جزا و سزا پانے تک تمام مراحل پر حاوی ہے |
Surah 88 : Ayat 11
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً
کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے1
1 | یہ وہی چیز ہے جس کو قرآن مجید میں جگہ جگہ جنت کی نعمتوں سے ایک بڑی نعمت کی حیثیت سے بیان کیا گیا ہے۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، مریم، حاشیہ 38۔ جلد پنجم، الطور، حاشیہ 18۔ الواقعہ حاشیہ 13۔ جلد ششم، البناء، حاشیہ 21) |