Ayats Found (2)
Surah 80 : Ayat 33
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ
آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی1
1 | مراد ہے آخری نفخ صور کی قیامت خیز آواز جس کے بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان جی اٹھیں گے |
Surah 80 : Ayat 37
لِكُلِّ ٱمْرِىٍٕ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا1
1 | احادیث میں مختلف طریقوں اور سندوں سے یہ روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز سب لوگ ننگے بچے اٹھیں گے‘‘۔ آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے (بروایت بعض حضرت عائشہؓ نے، اور برویتِ بعض حضرت سودہؓ نے اور بروایتِ بعض ایک خاتون نے ) گھبرا کر پوچھا ، یا رسول اللہ ﷺ کیا ہمارے ستر اس روز سب کے سامنے کھلے ہوں گے؟ حضورؐ نے یہی آیت تلاوت فرما کر بتایا کہ اس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہوگا (نسائی، ترمذی، ابن ابی حاتم، ابن جریر، طبرانی ، ابن مردویہ، بہیقی، حاکم) |