Ayats Found (2)
Surah 15 : Ayat 34
قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ
رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے
Surah 38 : Ayat 77
قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ
فرمایا 1"اچھا تو یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے2
2 | اصل میں لفظ ’’رَجِیْم‘‘ استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہیں ’’پھینکا ہوا‘‘ یا ’’مارا ہوا‘‘۔اور محاورے میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرا دیا گیا ہو اور ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہو۔سورہ اعراف میں یہی مضمون ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے : فَا خْرُجْ اِنَّکَ مِنَ الصَّا غِرِیْنَ، ’’پس تو نکل جا، تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے‘‘۔ |
1 | یعنی اس مقام سے جہاں آدم کے آگے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور جہاں ابلیس نے اللہ تعالٰی کی نافرمانی کا ارتکاب کیا۔ |