Ayats Found (3)
Surah 4 : Ayat 118
لَّعَنَهُ ٱللَّهُۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا
جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے (وہ اُس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں) جس نے اللہ سے کہا تھا کہ 1"میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا
1 | یعنی اُن کے اوقات میں ان کی محنتوں اور کوششوں میں ان کی قوتوں اور قابلیتوں میں،ان کے مال اور ان کی اولاد میں اپنا حصہ لگاوں گا اور ان کو فریب دے کر ایسا پرچاؤں گا کہ وہ ان ساری چیزوں کا ایک معتدبہ حصہ میری راہ میں صرف کریں گے |
Surah 15 : Ayat 35
وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ
اور اب روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے1"
1 | یعنی قیامت تک تو ملعون رہے گا، ا سکے بعد جب رازِ جزا قائم ہوگا تو پھر تجھے تیری نافرمانیوں کی سزا دی جائے گی |
Surah 38 : Ayat 78
وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ
اور تیرے اوپر یوم الجزاء تک میری لعنت ہے1"
1 | اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوم الجزاء کے بعد اُس پر لعنت نہ ہو گی۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوم الجزاء تک تو وہ اس نافرمانی کی پاواش میں مبتلائے لعنت رہے گا،اور یوم الجزاء کے بعد وہ اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھگتے گا جو تخلیق آدمؑ کے وقت سے لے کر قیامت تک اس سے سرزد ہوں گے۔ |