Ayats Found (1)
Surah 79 : Ayat 8
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے1
1 | ‘‘کچھ دل’’ کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کہ قرآن مجید کی رو سے صرف کفار و فجار اور مفاقین ہی پر قیامت کے روز ہول طاری ہوگا۔ مومنینِ صالحین اس ہول سے محفوظ ہوں گے۔ سورہ انبیاء میں ان کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ ‘‘وہ انتہائی گھبراہٹ کاوقت ان کوذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سےوعدہ کیا جاتا تھا’’۔ (آیت 103) |