Ayats Found (1)
Surah 70 : Ayat 8
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس1 روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے 2گا
2 | یعنی بار بار رنگ بدلے گا |
1 | مفسرین میں سے ایک گروہ نے اس فقرے کا تعلق فی یوم کان مقدارہ خمسین الف سنۃ سے مانا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پچاس ہزار سال کی مدت جس دن کی بتائی گئی ہے اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔ مسند احمد اور تفسیر ابن جریر میں حضرت ابو سعید خدری سے یہ روایت نقل کی گئی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اس آیت کے متعلق عرض کیا گیا کہ وہ تو بڑا ہی طویل دن ہو گا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، دنیا میں ایک فرض نماز پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے مومن کے لیے وہ دن اس سے بھی زیادہ ہلکا ہو گا‘‘۔ یہ روایت اگر صحیح سند سے منقول ہوتی تو پھر اس کے سوا اس آیت کی کوئی دوسری تاویل نہیں کی جا سکتی تھی۔ لیکن اس کی سند میں دراج اور اس کے شیخ ابو الہثیم ، دونوں ضعیف ہیں |