Ayats Found (3)
Surah 82 : Ayat 2
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ
اور جب تارے بکھر جائیں گے
Surah 52 : Ayat 1
وَٱلطُّورِ
قسم ہے طور کی1
1 | طُور کے اصل معنی پہاڑ کے ہیں ۔ اور الطور سے مراد وہ خاص پہاڑ ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کو نبوت سے سرفراز فرمایا تھا |
Surah 52 : Ayat 9
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًا
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا1
1 | اصل الفاظ ہیں تَمُوْرُ السَّمَآءُ مُوْراً۔ مَور عربی زبان میں گھومنے ، اَونٹنے ، پھڑکنے ، جھوم جھوم کر چلنے ، چکر کھانے اور بار بار آگے پیچھے حرکت کرنے کے لیے بولا جاتا ہے ۔ قیامت کے دن آسمان کی جو حالت ہوگی اسے ان الفاظ میں بیان کر کے یہ تصور دلایا گیا ہے کہ اس روز عالم بالا کا سارا نظام درہم برہم ہو جاۓ گا اور دیکھنے والا جب آسمان کی رف سیکھے گا تو اسے یوں محسوس ہوگا کہ وہ جما جمایا نقشہ جو ہمیشہ ایک ہی شان سے نظر آتا تھا، بگڑ چکا ہے اور ہر طرف ایک اضطراب برپا ہے |