Ayats Found (2)
Surah 54 : Ayat 46
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَٱلسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ
بلکہ اِن سے نمٹنے کے لیے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور وہ بڑی آفت اور زیادہ تلخ ساعت ہے
Surah 79 : Ayat 34
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ
پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا1
1 | اس سے مراد ہے قیامت اور اس کے لئے الطَّامَّۃُ الْکُبْریٰ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔طامّہ بجائےخود کسی ایسی بڑی آفت کو کہتے ہیں جو سب پر چھا جائے۔اس کے بعد اس کے لئے کُبریٰ کا لفظ مزید استعمال کیا گیا ہےجس سے خود بخود یہ ظاہر ہوتا ہےکہ اس کی شدّت کا تصوّر لانے کے لئے محض لفظ طامّہ بھی کافی نہیں ہے |