Ayats Found (2)
Surah 69 : Ayat 25
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَـٰبِيَهْ
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا1 وہ کہے گا 2"کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا
2 | یعنی مجھے یہ نامہ اعمال دے کر میدان حشر میں علانیہ سب کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کیا جاتا اور جو سزا بھی دینی تھی دے ڈالی جاتی |
1 | سورہ انشقاق میں فرمایا گیا ہے ’’اور جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا‘‘۔ غالباً اس کی صورت یہ ہو گی کہ مجرم کو چونکہ پہلے ہی سےاپنے مجرم ہونے کا علم ہو گا اور وہ جانتا ہو گا کہ اس نامہ اعمال میں اس کا کیا کچا چٹھا درج ہے، اس لیے وہ نہایت بددلی کے ساتھ اپنا بایاں ہاتھ بڑھا کر اسے لے گا اور فوراً پیٹھ کے پیچھے چھپا لے گا تاکہ کوئی دیکھنے نہ پائے |
Surah 69 : Ayat 26
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے1
1 | یعنی مجھے نہ بتایا جاتا کہ میں دنیا میں کیا کچھ کر کے آیا ہوں ۔ دوسرا مطلب اس آیت کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں نے کبھی یہ نا جانا تھا کہ حساب کیا بلا ہوتی ہے، مجھے کبھی یہ خیال تک نہ آیا تھا کہ ایک دن مجھے اپنا حساب بھی دینا ہو گا اور میرا سب کیا کرایا میرے سامنے رکھ دیا جائے گا |