Ayats Found (1)
Surah 79 : Ayat 31
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَـٰهَا
اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا1
1 | چارہ سے مراد اس جگہ صرف جانوروں کا چارہ نہیں ہے بلکہ تمام نباتات مراد ہے جو انسان اور حیوان دونوں کی غذا کے کام آتے ہیں۔ رعی اور رتع اگرچہ بالعموم عربی زبان میں جانور کے چرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر کبھی کبھی انسان کے لیے بھی استعمال کر دلیے جاتے ہیں۔ مثلاً سورہ یوسف میں آیا ہے کہ حضرت یوسف کے بھائیوں نے اپنے والد ماجد سے کہا ارسلہ معنا غدا یرتع و یلعب۔ ‘‘آپ کل یوسف کو ہمارے ساتھ بھیج دیں کہ کچھ چر چگ لے اور کھیلے’’۔ (آیت 12)۔ یہاں بچے کے چرنے (رتع) کا لفظ جنگل میں چل پھر کر پھل توڑنے اورکھانےکےمعنی میں استعمال کیا گیا ہے |