Ayats Found (1)
Surah 93 : Ayat 8
وَوَجَدَكَ عَآئِلاً فَأَغْنَىٰ
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا1
1 | نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے آپ کے والد ماجد نے میراث میں صرف ایک اونٹنی اور ایک لونڈی چھوڑی تھی۔اس طرح آپ کی زندگی کی ابتداء افلاس کی حالت میں ہوئی تھی۔ پھر ایک وقت آیا کہ قریش کی سب سے زیادہ مالدار خاتون ، حضرت خدیجہؓ نے پہلے تجارت میں آپ کو اپنے ساتھ شریک کیا، اس کے بعد انہوں نے آپ سے شادی کر لی اور ان کے تمام تجارتی کاروبار کو آپ نے سنبھال لیا۔ اس طرح آپ نہ صرف یہ کہ مال دار ہو گئے ، بلکہ آپ کی مالداری اس نوعیت کی نہ تھی کہ محض بیوی کے مال پر آپ کا انحصار ہو۔ ان کی تجارت کو فروع دینے میں آپ کی اپنی محنت و قابلیت کا بڑا حصہ تھا |