Ayats Found (2)
Surah 26 : Ayat 208
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے
Surah 28 : Ayat 59
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ ٱلْقُرَىٰ حَتَّىٰ يَبْعَثَ فِىٓ أُمِّهَا رَسُولاً يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتِنَاۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِكِى ٱلْقُرَىٰٓ إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَـٰلِمُونَ
اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسُول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سُناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتے1
1 | یہ ان کے عزر کاتیسرا جواب ہے۔ پہلے جوقومیں تباہ ہوئیں ان کے لوگ ظالم ہوچکے تھے ، مگر خدا نےان کوتباہ کرنے سےپہلے اپنے رسول بھیج کرانہیں متنبہ کیا، اورجب ان کی تنبیہ پربھی وہ اپنی کچ روی سے باز نہ آئے توانہیں ہلاک کردیا۔ یہی معاملہ اب تمہیں درپیش ہے۔ تم بھی ظالم ہوچکے ہو، اورایک رسول تمہیں بھی متنبہ کرنے کےلیے آگیا ہے اب تم کروانکار کی روش اختیار کرکے اپنےعیش اوراپنی خوشحالی کوبچاؤ گے نہین بلکہ۰ اُلٹا خطرےمیں ڈالو گے۔ جس تباہی کاتمہیں اندیشہ ہےوہ ایمان لانے سے نہیں بلکہ انکارکرنے سے تم پرآئے گی ۔ |