Ayats Found (1)
Surah 75 : Ayat 29
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی1
1 | مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق (پنڈلی) کو عام لغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مراد یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوکھ کر ایک دوسرے سے جڑجائیں گی۔ اور بعض عربی محاورے کے مطابق اسے شدت اورسختی اورمصیبت کے معنی میں لیا ہے، یعنی اس وقت دو مصیبتیں ایک ساتھ جمع ہو جائیں گی۔ ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہو جانے کی مصیبت اور دوسری عالم آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتار ہو کر جانے کی مصیبت ، جس سے ہر کافر و منافق اور ہر فاسق و فاجر کو سابقہ پیش آئے گا |