Ayats Found (1)
Surah 73 : Ayat 15
إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولاً
تم1 لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم1 پر گواہ بنا کر بھیجا ہے2 جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا
2 | رسول اللہ ﷺ کو لوگوں پر گواہ بنا کر بھیجنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ دنیا میں ان کے سامنے اپنے قول اور عمل سے حق کی شہادت دیں، اور یہ بھی آخرت میں جب اللہ تعالی کی عدالت برپا ہوگی اس وقت آپ یہ گواہی دیں کہ میں نے ان لوگوں کے سامنے حق پیش کر دیا تھا (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 144۔ النساء، حاشیہ 64 جلد دوم، النحل، آیات 84، 89۔ جلد چہارم، الاحزاب، حاشیہ 82، جلد پنجم، الفتح ، حاشیہ 14) |
1 | اب مکہ کے ان کفار کو خطاب کیا جا رہا ہے جو رسول اللہ ﷺ کو جھٹلا رہے تھے اور آپ کی مخالفت میں سرگرم تھے |