Ayats Found (3)
Surah 11 : Ayat 9
وَلَئِنْ أَذَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَـٰهَا مِنْهُ إِنَّهُۥ لَيَــُٔوسٌ كَفُورٌ
اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے
Surah 17 : Ayat 83
وَإِذَآ أَنْعَمْنَا عَلَى ٱلْإِنسَـٰنِ أَعْرَضَ وَنَـَٔـا بِجَانِبِهِۦۖ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ كَانَ يَــُٔوسًا
انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے، اور جب ذرا مصیبت سے دو چار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے
Surah 30 : Ayat 36
وَإِذَآ أَذَقْنَا ٱلنَّاسَ رَحْمَةً فَرِحُواْ بِهَاۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةُۢ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ إِذَا هُمْ يَقْنَطُونَ
جب ہم لوگوں کو رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں، اور جب ان کے اپنے کیے کرتوتوں سے ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یکایک وہ مایوس ہونے لگتے ہیں1
1 | اوپرکی آیت میں انسان کی جہالت وحماقت اوراس کی ناشکری ونمک حرامی پرگرفت تھی۔اِس آیت میں اس کے چھچھورپن اورکم ظرفی پرگرفت کی گئی ہے۔اس تُھڑدے کوجب دنیامیں کچھ دولت،طاقت،عزت نصیب ہوجاتی ہے اوریہ دیکھتا ہےکہ اس کاکام خوب چل رہاہےتواِسےیاد نہیں رہتاکہ یہ سب کچھ اللہ کادیا ہے۔یہ سمجھتا ہےکہ میرےہی کچھ سرخاب کے پرلگے ہوئے ہیں جومجھے وہ کچھ میسرہُوا جس سےدوسرے محروم ہیں۔اس غلط فہمی میں فخروغرورکانشہ اس پرایسا چڑھتا ہےکہ پھریہ نہ خداکوخاطرمیں لاتاہے نہ خلق کو۔لیکن جونہی کہ اقبال نے منہ موڑااِس کی ہمت جواب دے جاتی ہےاوربدنصیبی کی ایک ہی چوٹ اس پردل شکستگی کی وہ کیفیت طاری کردیتی ہےجس میں یہ ہرذلیل سے ذلیل حرکت کرگزرتاہے،حتٰی کہ خود کشی تک کرجاتاہے۔ |