Ayats Found (1)
Surah 28 : Ayat 43
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَـٰبَ مِنۢ بَعْدِ مَآ أَهْلَكْنَا ٱلْقُرُونَ ٱلْأُولَىٰ بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو کتاب عطا کی، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریں1
1 | یعنی پجھلی نسلیں جب انبیائےسابقین کی تعلیمات سے روگردانی کابرانتیجہ بھگت چکیں، اوران کاآخری انجام وہ کچھ ہوچکا جوفرعون اوراس کےلشکرون نے دیکھا، تو اس کے بعد موسٰی علیہ السلام کوکتاب عطاکی گئی تاکہ انسانیت کاایک نیادورشروع ہو۔ |