Ayats Found (1)
Surah 40 : Ayat 54
هُدًى وَذِكْرَىٰ لِأُوْلِى ٱلْأَلْبَـٰبِ
جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھی1
1 | یعنی جس طرح موسیٰ کا انکار کرنے والے اس نعمت و برکت سے محروم رہ گۓ اور ان پر ایمان لانے والے بنی اسرائیل ہی کتاب کے وارث بناۓ گۓ، اسی طرح اب جو لوگ تمہارا انکار کریں گے وہ محروم ہو جائیں گے اور تم پر ایمان لانے والوں ہی کو یہ سعادت نصیب ہو گی کہ قرآن کے وارث ہوں اور دنیا میں ہدایت کے علمبردار بن کر اٹھیں |