Ayats Found (2)
Surah 96 : Ayat 6
كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ
ہرگز نہیں1، انسان سرکشی کرتا ہے
1 | یعنی ایسا ہر گز نہ ہونا چاہیے کہ جس خدائے کریم نے انسان پر اتنا بڑا کرم فرمایا ہے اس کے مقابلہ میں وہ جہالت برت کر وہ رویہ اختیار کرے جو آگے بیان ہو رہا ہے |
Surah 96 : Ayat 7
أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے1
1 | یعنی یہ دیکھ کر مال، دولت، عزت و جاہ اور جو کچھ بھی دنیا میں وہ چاہتا تھا وہ اسے حاصل ہو گیا ہے۔ شکر گزار ہونے کے بجائے وہ سرکشی پر اتر آتا ہے اور حد بنگی سے تجاوز کرنے لگتا ہے |