Ayats Found (2)
Surah 80 : Ayat 13
فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں
Surah 80 : Ayat 16
كِرَامِۭ بَرَرَةٍ
ہاتھوں میں رہتے ہیں1
1 | جس سلسلہ بیان میں یہ آیات ارشاد ہوئی ہیں ان پر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ قرآن مجید کی یہ تعریف محض اس کی عظمت بیان کرنے کے لیے نہیں کی گئی ہے بلکہ اصل مقصود ان تمام متکبر لوگوں کو، جو حقارت کے ساتھ اس کی دعوت سے منہ موڑرہے ہیں، صاف صاف جتا دینا ہے کہ یہ عظیم الشان کتاب اس سے بدرجہا بلند و برتر ہے کہ تمہاری حضوری میں اسے پیش کیا جائےاورتم سے یہ چاہا جائے کہ تم اسے شرفِ قبولیت عطا کرو۔ یہ تمہاری محتاج نہیں ہے بلکہ تم اس کے محتاج ہو۔ اپنی بھلائی چاہتے ہو تو جوخناس تمہارے دماغ میں بھرا ہوا ہے اسے نکال کر سیدھی طرح اس کی دعوت کے آگے سرِ تسلیم خم کر دو۔ ورنہ جس قدر تم اس سے بے نیاز بنتے ہو اس سے بہت زیادہ یہ تم سے بے نیاز ہے۔ تمہاری تحقیر سےاس کی عظمت میں ذرہ برابر فرق نہ آئے گا ، البتہ تمہاری بڑائی کا سارا گھمنڈ خاک میں ملا کررکھ دیا جائے گا |