Ayats Found (2)
Surah 69 : Ayat 41
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۚ قَلِيلاً مَّا تُؤْمِنُونَ
کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو1
1 | کم ہی ایمان لاتے ہو‘‘ کا ایک مطلب عربی محاورے کے مطابق یہ ہو سکتا ہے کہ تم ایمان نہیں لاتے۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قرآن کو سن کر کسی وقت تمہارا دل خود پکار اٹھتا ہے کہ یہ انسانی کلام نہیں ہو سکتا، مگر پھر تم اپنی ضد پر اڑ جاتے ہو اور اس پر ایمان لانے سے انکار کر دیتے ہو |
Surah 69 : Ayat 42
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۚ قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو