Ayats Found (6)
Surah 45 : Ayat 1
حمٓ
ح م
Surah 45 : Ayat 2
تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے1
1 | یہ اس سورہ کی مختصر تمہید ہے جس میں سامعین کو دو باتوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ ایک یہ کہ کتاب محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی اپنی تصنیف نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر نازل ہو رہی ہے۔ دوسرے یہ کہ اسے وہ خدا نازل کر رہا ہے جو زبردست بھی ہے اور حکیم بھی۔ اس کا زبردست ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ انسان اس کے فرمان سے سرتابی کی جرأت نہ کرے، کیونکہ نافرمانی کر کے وہ اس کی سزا سے کسی طرح بچ نہیں سکتا۔ اور اس کا حکیم ہونا اس کا متقاضی ہے کہ انسان پورے اطمینان کے ساتھ برضا و رغبت اس کی ہدایات اور اس کے احکام کی پیروی کرے، کیونکہ اس کی کسی تعلیم کے غلط یا نا مناسب یا نقصان وہ ہونے کا کوئی امکان نہیں |
Surah 46 : Ayat 1
حمٓ
ح م
Surah 46 : Ayat 2
تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے1
1 | تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد چہارم، سورۃ الزمر، حاشیہ 1، اور سورۃ الجاثیہ، حاشیہ 1، اور سورۃ الجاثیہ، حاشیہ 1۔ اس کے ساتھ سورۃ السجدہ، حاشیہ نمبر ایک بھی نگاہ میں رہے تو اس تمہید کی روح سمجھنے میں آسانی ہو گی |
Surah 40 : Ayat 1
حمٓ
ح م
Surah 40 : Ayat 2
تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہے