Browse
Ayats Found (5)


Surah 2 : Ayat 22
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ فِرَٲشًا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءً وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٲتِ رِزْقًا لَّكُمْۖ فَلَا تَجْعَلُواْ لِلَّهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ
وہی تو ہے جِس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا، آسمان کی چھت بنائی، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھیراؤ1

Surah 23 : Ayat 64
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِٱلْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْــَٔرُونَ
یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے1 تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے2

Surah 50 : Ayat 6
أَفَلَمْ يَنظُرُوٓاْ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَـٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ
اچھا1، تو کیا اِنہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا2، اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے3

Surah 78 : Ayat 12
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے1

Surah 91 : Ayat 5
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَـٰهَا
اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم 1کیا