Ayats Found (2)
Surah 83 : Ayat 1
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے1
1 | اصل لفظ مطففین استعمال کیا گیا ہے جو تطفیف سے مشتق ہے۔ عربی زبان میں طفیف چھوٹی اور حقیر چیز کے لیے بولتے ہیں اور تطفیف کا لفظ اصطلاحاً ناپ تول میں چوری چھپے کمی کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کام کرنے والا ناپ کر یا تول کر چیز دیتے ہوئے کوئی بڑی مقدار نہیں اڑاتا بلکہ ہاتھ کی صفائی دکھا کر ہر خریدار کے حصے میں سے تھوڑا تھوڑا اڑاتا رہتا ہے اور خریدار بیچارے کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ تاجر ا سے کیا اور کتنا گھاٹا دے گیا ہے |
Surah 83 : Ayat 6
يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے