Ayats Found (1)
Surah 72 : Ayat 17
لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِۦ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں1 اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا 2اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا
2 | ذکر سے منہ موڑنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آدمی اللہ کی بھیجی ہوئی نصیحت کو قبول نہ کرے، اور یہ بھی کہ وہ ا للہ کا ذکر سننا ہی گوارا نہ کرے، اور یہ بھی کہ وہ اللہ کی عبادت سے رو گردانی کرے |
1 | یعنی یہ دیکھیں کہ وہ نعمت پا کر بھی شکر گزار رہتے ہیں یا نہیں، اور ہماری دی ہوئی نعمت کا صحیح استعمال کرتے ہیںیاغلط |