Ayats Found (6)
Surah 40 : Ayat 69
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ
تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟1
1 | مطلب یہ ہے کہ اوپر والی تقریر کے بعد بھی کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہ آئی کہ ان لوگوں کی غلط بینی اور غلط روی کا اصل سر چشمہ کہاں ہے اور کہاں سے ٹھوکر کھا کر یہ اس گمراہی کے گڑھے میں گرے ہیں؟ (واضح رہے کہ یہاں تم کا خطاب نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے نہیں ہے بلکہ ہر وہ شخص مخاطب ہے جو ان آیات کو پڑھے یا سنے)۔ |
Surah 40 : Ayat 71
إِذِ ٱلْأَغْلَـٰلُ فِىٓ أَعْنَـٰقِهِمْ وَٱلسَّلَـٰسِلُ يُسْحَبُونَ
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے، اور زنجیریں، جن سے پکڑ کر
Surah 56 : Ayat 51
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!
Surah 56 : Ayat 56
هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ
یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں
Surah 56 : Ayat 92
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
Surah 56 : Ayat 95
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ
یہ سب کچھ قطعی حق ہے