Ayats Found (2)
Surah 19 : Ayat 41
وَٱذْكُرْ فِى ٱلْكِتَـٰبِ إِبْرَٲهِيمَۚ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا
اور اس کتاب میں ابراہیمؑ کا قصہ بیان کرو1، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا
1 | یہاں سے خطاب کا رُخ اہل مکہ کی طرف پھر رہا ہے جنہوں نے اپنے نوجوان بیٹوں،بھائیوں، اور دوسرے رشتہ داروں کو اسی طرح خدا پرستی کے جرم میں گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا جس طرح حضرت ابراہیم کو ان کے باپ اور بھائی بندوں دیس نکالا دیا تھا۔ اس غرض کے لیے دوسرے ابنیا کو چھوڑ کر خاص طور پر ابراہیم کے قصے کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ قریش کے لوگ ان کو اپنا پیشوا مانتے تھے اور انہی کی اولاد ہونے پر عرب میں اپنا فخر جتایا کرتے تھے۔ |
Surah 19 : Ayat 50
وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا
اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی1
1 | یہ حرف تسلی ان مہاجرین کے لیے جو گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوۓ تھے۔ ان کو بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح ابراہیم ؑ اپنے خاندان سے کٹ کر برباد نہ ہوۓ بلکہ الٹے سر بلند سرفراز ہو کر رہے اسی طرح تم بھی برباد نہ ہو گے بلکہ وہ عزت پاؤ گے جس کا تصور بھی جاہلیت میں پڑے ہوۓ کفار قریش نہیں کر سکتے۔ |